- Advertisement -
میلبورن ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلوی مینز بگ بیش لیگ (بی پی ایل) میں (آج) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ میچ میں میلبورن رینیگڈز اور پرتھ سکارچرز کی ٹیمیں سڈنی کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں اور لیگ کا نواں میچ میلبورن رینیگڈز اور پرتھ سکارچرز کے مابین میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی مینز بگ بیش لیگ کا پہلا سیمی فائنل میچ یکم فروری کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 2 فروری کو کھیلا جائیگا جبکہ فائنل میچ 4 فروری کو کھیلا جائیگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83094
- Advertisement -