مینز سپر سمیش ٹی ۔20کرکٹ ٹورنامنٹ ،ویلنگٹن اور اوٹاگو کے درمیان مقابلہ کل ہو گا

118
cricket
Cricket

ویلنگٹن۔20دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ کے زیر اہتماجاری منز سپر سمیش ٹی۔20کرکٹ ٹورنامنٹ کے 18 ویں ایڈیشن میں (کل) جمعرات کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا، جس میں ویلنگٹن اور اوٹاگو کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں نبرد آزما ہوں گی ، یہ میچ بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزمائی کریں گی جن میں آکلینڈ ایسز،کینٹربری کنگز،سنٹرل سٹیگز،ناردرن بریو، اوٹاگو وولٹس اور ویلنگٹن فائر برڈزشامل ہیں۔ناردرن بریو کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت32میچز کھیلے جائیں گے اور رائونڈروبن اور ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 28جنوری 2024 کو کھیلا جائے گا۔