مینز سپر سمیش ٹی ۔20کرکٹ ٹورنامنٹ 26 دسمبر سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

125
مینز سپر سمیش ٹی ۔20کرکٹ ٹورنامنٹ

ویلنگٹن۔23دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ کے زیر اہتمام مینز سپر سمیش ٹی۔20کرکٹ ٹورنامنٹ کا 20واں ایڈیشن26 دسمبر بروز جمعرات سے نیوزی لینڈ سے شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی جن میں آکلینڈ ایسز،کینٹربری کنگز،سنٹرل سٹیگز،ناردرن بریوو،اوٹاگو وولٹس اور ویلنگٹن فائر برڈز کی مردوں کی ٹیمیں شامل ہیں۔

آکلینڈ ایسزکی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت32میچز کھیلے جائیں گے اور رائونڈروبن اور ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے ۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 2فروری 2025 کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا ابتدائی میچ ناردرن اور آکلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیڈن پارک، ہملٹن کے مقام پر کھیلا جائےگا۔