28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںمینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے پانچ اہم برآمدی سیکٹرز کے لئے...

مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے پانچ اہم برآمدی سیکٹرز کے لئے بجلی کے پیش نرخ مقرر کرنے کا مطالبہ

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔30اگست (اے پی پی):گروپ لیڈر سرجیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان جہانگیر باجوہ نے حکومت سے ملک کے پانچ اہم برآمدی سیکٹرز کے لئے بجلی کے پیش نرخ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک کی مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ انڈسٹری پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ،بجلی کے بلوں میں حالیہ 80 سے 100 فیصد تک اضافہ ملک کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور ایکسپورٹ سیکٹر کے لئے ایک بہت بڑا امتحان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر میں ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسیز اور لیویز کی مد میں کیا جانے والا اضافہ ملکی برآمدی انڈسٹری کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کی وجہ سے برآمدی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا، اندرون اور بیرون ملک کاروبار پر شدید منفی اثرات مرتب ہونگے ،ہلکی معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت کو کچھ سخت اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں مگر اس ملک کی معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنے والی برآمدی انڈسٹری جو پہلے ہی مختلف کرائسز کی موجودگی میں اپنے وجود کو بمشکل برقرار رکھے ہوئے ہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384311

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں