26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومتجارتی خبریںمینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ

مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو277 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 0.3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو276 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

جون کے مقابلہ میں جولائی میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر16.2 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔جون میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو331 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا جوجولائی میں کم ہوکر277 ملین ڈالرہوگیا۔

- Advertisement -

مجموعی ملکی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر8.1 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی میں ملکی برآمدات کاحجم 2.068 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جولائی میں 2.25 ارب ڈالرتھا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383506

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں