33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںمینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر6فیصد کمی

مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر6فیصد کمی

- Advertisement -

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل 2023 تک کی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو 3.37ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 3.58ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اپریل میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر27فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اپریل میں مینو فیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے 312ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال اپریل میں 425ملین ڈالر تھا۔مارچ کے مقابلے میں اپریل میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر12فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

- Advertisement -

مارچ میں مینوفیکچرنگ گروپ کا حجم 356ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپریل میں کم ہوکر312ملین ڈالر ہوگیا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 23.21ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 26.85ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=364263

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں