29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںمینگورہ شہر کو ماڈل بنانے اور عوامی مسائل کم کرنے پر خصوصی...

مینگورہ شہر کو ماڈل بنانے اور عوامی مسائل کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، سٹی میئر سوات

- Advertisement -

پشاور۔ 22 مئی (اے پی پی):سٹی میئر سوات شاہد علی خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر کو ماڈل بنانے اور عوامی مسائل کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔گریوٹی اسکیم کیلئےشہر اور گرد و نواح میں جو کھدائی کی گئی ہے اُسے جلد دوبارہ اپنی حالت میں مرمت کیا جائے گا، لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے لیکن شہر میں پینے کے صاف پانی کی ضروریات پوری ہونے کے ساتھ لوگوں کو 24 گھنٹے پانی میسر آ سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کے مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔مینگورہ سٹی کو ایک ماڈل شہر بنانے اور شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام دستیاب وسائل لوگوں کے مسائل کے حل پر خرچ کریں گے اور میونسپل سروسز پر لوگوں کاحق ہے اس سے ان کو محروم نہیں کریں گے۔ مینگورہ شہر کوماڈل سٹی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ مینگورہ میں ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے اورشہر کو صاف ستھرا بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سٹی میئر شاہد علی خان نے کہاکہ وہ عوامی نمائندے ہیں اور ہر لحاظ سے عوام کو جواب دہ ہیں۔ مینگورہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بھی عوام کو درپیش مسائل اور ماڈل سٹی بنانا ان کا خواب ہے اور اس ضمن میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی صفائی اور پینے کے صاف پانی سمیت تمام تربنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ تمام ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل ہوسکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600361

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں