مینگو انکلیو میں آم کی تمام لوکل اجناس کے 1000سے زائد تیار پودے لگانے جائیں گے،کمشنرملتان ڈویژن

66
Mango plantations
Mango plantations

ملتان ۔ 18 اپریل (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں سے انڈسٹریل بورڈ کے وفد نے صدر آصف مجید کی قیادت میں ملاقات کی۔کمشنر عامر کریم خاں نے مینگو انکلیو بنانے بارے آگاہ کیا جس پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے وفد نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ وہ مینگو انکلیو میں آم کی تمام لوکل اجناس کے 1000 سے زائد تیار پودے لگائے جائیں گے۔

شہریوں کیلئے پکنک پوائنٹ ، بینچز، واش رومز ، لائٹس، جاگنگ ٹریک بھی بنایا جائے گا۔ نادرہ آباد فلائی اوور کے قریب ویران رقبے پر آموں کے درخت لگائے جائیں گے۔مینگو انکلیو کو چار دیواری اور آہنی جنگلے سے محفوظ بنا کر پکنک پوائنٹ میں تبدیل کیا جائے گا۔ مینگو انکلیو میں آم سے بنی اشیاءکی فراہمی کے لیے خصوصی ہٹس تعمیر کی جائیں گی۔شہریوں کو بہتر ماحول دینے کے لیے پختہ بینچز کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آم شہرِ اولیاءکی پہچان، مینگو انکلیو خوشگوار اضافہ ثابت ہوگا۔ ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش کی جانب سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔