29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںمیونسپل سروسز کی بہتری کے لئے اصلاحات کے ثمرات سامنے آ رہے...

میونسپل سروسز کی بہتری کے لئے اصلاحات کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 22 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ شہر کی صفائی اور اسے خوبصورت بنانے سے متعلق اجلاس یہاں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ، اس مو قع پرکمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر فیصل خان نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کوئٹہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پہلا مائونٹین ویو آئی ٹی پارک مکمل ہو گیا ہے ،پارک میں تین سافٹ ویئر ہاؤسز کے قیام سے 100 نوجوانوں کو روزگار ملا،جبکہ کوئٹہ میں کچرا اٹھانے کی استعداد 300 ٹن سے بڑھا کر 1000 ٹن روزانہ کردی گئی ہے ایک سال میں صوبے کے 3200 بند اسکول دوبارہ فعال کرد یئے گئے ہیں

وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں میونسپل قوانین پر عمل درآمد کے لئے مجسٹریٹس کی تعیناتی کی منظوری دی، انہوں نے کہا کہ سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید موثر اور شفاف بنایا جا رہا ہے، میونسپل سروسز کی بہتری کے لئے اصلاحات کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا تعمیری تنقید کا خیر مقدم کرتےہیں ، اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی سب کی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ بجٹ شفاف ہوگا، وسائل کے ضیاع کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ہوں گے، انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں میں معاون ادارے کسی بھی اہلکار یا فرد کو ایک روپیہ بھی کمیشن نہ دیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے رجوع کیا جائے

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ہر دو ماہ بعد اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600324

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں