33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمیٹا جیسے اداروں کو پاکستان میں اپنے کاروبار کیلئے وسیع مواقع سے...

میٹا جیسے اداروں کو پاکستان میں اپنے کاروبار کیلئے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی میٹا کے عالمی امور کے صدر سے ملاقات کے دوران گفتگو

- Advertisement -

نیویارک۔20ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گذشتہ عرصہ کے دوران پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ نے بڑی ترقی کی ہے، میٹا جیسے اداروں کو پاکستان میں اپنے کاروبار کیلئے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے منگل کو ملاقات کے دوران کیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں پاکستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 125 ملین روپے امداد دینے پر میٹا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے آزمائش کا وقت ہے اور یہ عطیہ سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کے لئے مددگار ثابت ہو گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلاب کے بعد مکمل بحالی اور تعمیرنو کا کام نجی شعبے کے تعاون کے بغیر پورا نہیں کیا جا سکتا۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیر خارجہ نے انہیں بتایا کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے جبکہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کاروبار دوست ماحول اور وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے میٹا پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے۔نک کلیگ نے تباہ کن سیلاب سے ہونے والی تباہی پر پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میٹا کی پاکستانی ٹیم مکمل طور پر پاکستانی پیشہ ور افراد پر مشتمل ہے۔ انہوں نے وزیر خارجہ کو پاکستان میں میٹا کے جاری روابط اور استعداد کار میں اضافہ کے پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ڈیجیٹلائزیشن کے شعبہ میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کو تلاش کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=328260

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں