میٹرو بس انتظامیہ نے تعمیرات کی غرض سے فیض آباد سے صدر دونوں اطراف میٹرو بس سروس عارضی طور بند کر دی

235

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):میٹرو بس انتظامیہ نے تعمیرات کی غرض سے فیض آباد سے صدر دونوں اطراف میٹرو بس سروس عارضی طور بند کر دی ہے ۔

میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق فیض آباد تا صدر سیکشن پر جاری تعمیراتی کام کو حتمی شکل دینے کے لئے سروس بند کی گئی ہے ۔ آئی جے پی روڈ تا سیکرٹریٹ بس سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی ۔