اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):وفاقی ترقیاتی ادارے( سی ڈی اے ) کے میٹرو بس سروس آپریشن ڈائریکٹوریٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے بعد میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافہ کی سمری سی ڈی اے بورڈ کو بھجوا دی ۔
پیرکو اس حوالے سے سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ سا ل میٹرو بس سروس کے کرایوں کے حوالے سے جو ٹینڈر دیا تھا اس کی نسبت اب میٹرو بس سروس کے اخراجات تقریباً دوگنا ہوگئے ہیں جن کے باعث میٹرو بس سروس کو جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث 30 روپے فی کس کرائے پر میٹروبس سروس کو آپریٹ کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ہم نے اسلام آباد کے تمام روٹس پرچلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں کو 30 روپے سے 60 روپے کرنے کی تجویز سی ڈی بورڈ کو ارسال کردی ہے۔ بورڈ کی منظوری کے بعد نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد ہوگا۔