میٹرو پولیٹین کارپوریشن وفاقی دارالحکومت میں کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز ( بدھ سے) سیکٹر جی الیون سے کرے گی

186

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) وفاقی دارالحکومت میں کلین اینڈ گرین مہم کا ( بدھ سے) سیکٹر جی الیون سے آغاز کرے گی۔کارپوریشن کے شعبہ سینی ٹیشن کے ڈائریکٹر سردار خان زمری نے پیر کو ”اے پی پی” کو بتایا کہ ایم سی آئی نے اسلام آباد کو کلین اینڈ گرین رکھنے کے لئے مہم شروع کر رکھی ہے،سیکٹر جی ۔10میں صفائی مہم مکمل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے،جی الیون میں 13 فروری سے کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کیا جائے گا، شہر کے تمام سیکٹرز کو صاف ستھرا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جی الیون میں کلین اینڈ گرین مہم تین دن تک جاری رہے گی۔ ڈائریکٹر سردار خان نے کہا کہ سیکٹر جی الیون میں کلین اینڈ گرین مہم6 فروری کو شروع ہونا تھی تاہم اسلام آباد میں بارش کی وجہ سے یہ مہم شروع نہ ہوسکی تاہم اب باضابط طور پر جی الیون میں 13 فروری سے کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے شہریوں کا بھر پور تعاون درکار ہے کیونکہ شہریوں کے تعاون سے ہی کلین اینڈ گرین مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔