میٹرک امتحانات میں غفلت برتنے پر عملہ کے 22سپروائزری معطل ،چیئرمین بلوچستان بورڈ

97

کوئٹہ۔ 27 فروری (اے پی پی):بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین میراعجاز عظیم بلوچ نے امتحانی سنٹرزمیں فرائض سرانجام دینے والے22سپروائزری عملے پر آئندہ 3سالوں کیلئے امتحانی ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد کردی ۔

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بورڈ صوبے میں جاری میٹرک کے امتحانات میں نقل کے خاتمے کیلئے فعال کرداراداکررہاہے۔ بورڈ عملے کی نگرانی میں مختلف امتحانی سینٹرز میں 22سپروائزری اسٹاف غفلت کے مرتکب پایاگیاہے۔

اس سلسلے میں محمد ایوب، عطاء اللہ ،ساحر فیصل، محمد یوسف ،محمد حنیف ، نور علی ،محمد دائود،غلام نبی ،نصراللہ خان ،محمد نوید،محمد ہاشم ،محمد انور، محمد طاہر، محمد نوید شہزاد، غلام نبی ،حمید اللہ ،نثار احمد، خدابخش، عصمت اللہ، ہارون رشید کمال ،شمس الدین ،عبدالعزیز جو مختلف امتحانی مراکز میں بطور سپروائزری اسٹاف تعینات تھے ۔

چیئرمین بورڈ کی جانب سے آئندہ 3سالوں کیلئے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت ان کی کسی بھی امتحان میں فرائض کی انجام دہی پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔