کوئٹہ۔ 12 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر دشت ضلع کیچ عبدالحمید کورائی نے کہا ہے کہ میٹرک کی سالانہ امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی ضابطگی موبائل فون یا غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور امتحانی عمل کو مکمل دیانت داری اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے امتحانی مرکز کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
چیف سیکرٹری بلوچستان اوربلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں امتحانی مراکز کامعائنہ کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ امتحانات کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے کرانا حکومت کی اولین ترجیح ہے طلبا کو پرسکون اور سازگار ماحول فراہم کرنا ضروری ہیانہوں نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی ضابطگی موبائل فون یا غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور امتحانی عمل کو مکمل دیانت داری اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ نقل کی روک تھام کیلئے فوٹواسٹیٹ دکانوں اگر نقل کی سہولت کاری کرتے ہوئے پایا گیا تو متعلقہ فوٹو سٹیٹ دکاندار کیخلاف آیف آئی آر کی جائیں گی،دوران امتحان دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559686