36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومتجارتی خبریںمیٹل ریسائیکلنگ سے آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی،روبوٹکس ٹیکنالوجی...

میٹل ریسائیکلنگ سے آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی،روبوٹکس ٹیکنالوجی کا نفاذ ناگزیر ہے، ہارون اختر خان

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ میٹل ریسائیکلنگ سے آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی،روبوٹکس ٹیکنالوجی کا نفاذ ناگزیر ہے،جدید مذبح خانے، گوشت پراسیسنگ و کولڈ چین کا قیام قومی معیشت کے لیے ضروری ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو اپنی زیرصدارت ٹیکنالوجیکل اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی کے ساتھ اہم اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ٹسديك کو دیئے گئے 6 نکاتی ایجنڈے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ٹسديك نے گوجرانوالہ میں ای ویسٹ میٹل ریسائیکلنگ منصوبے کی حکمت عملی پیش کی گئی۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ میٹل ریسائیکلنگ سے آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ٹسديك فیرس اور نان فیرس میٹل کی علیحدگی میں خدمات فراہم کرے گا۔اجلاس میں پانی کے معیار کو بورنگ کے بغیر ٹیسٹ کی تجاویز پیش کی گئی ، زرعی، ٹیکسٹائل و آٹوموٹیو پارٹس کے لیے سمارٹ مینوفیکچرنگ پر گفتگو کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے وژن کے مُطابق روبوٹکس ٹیکنالوجی اور اے آئی کا نفاذ ناگزیر ہےاور بلوچستان و گلگت بلتستان میں سکل انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کی تجاویز دی گئیں مچھلی پراسیسنگ، پیکجنگ و سٹوریج پلانٹ بلوچستان و گلگت بلتستان میں لگانے کی تجاویز دیں۔

- Advertisement -

ہارون اختر خان نے کہاکہ جدید مذبح خانے، گوشت پراسیسنگ و کولڈ چین کا قیام قومی معیشت کے لیے ضروری ہے، گوشت کی برآمدات کے لیے پراسیسنگ و کولڈ چین پلانٹس اہم قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ان اقدامات سے مقامی صنعت اور عوام کو فائدہ ہوگا۔ اجلاس میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اقدامات کی تجاویز دی گئیں۔

ہارون اختر خان نے کہاکہ ٹسديك کی کارکردگی پر آئندہ اجلاس میں مکمل نتائج درکار ہوں گے۔ مجھے آئندہ اجلاس میں نتائج چاہییں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590242

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں