میٹیو آرنلڈی برسبین انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

40
Tennis Men's Singles

برسبین۔3جنوری (اے پی پی):اطالوی ٹینس سٹار میٹیو آرنلڈی اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔

میٹیو آرنلڈی نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سلواکیہ کے لوکاس کلین کو اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ رواں سال کا پہلا اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

بدھ کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اطالوی ٹینس سٹار میٹیو آرنلڈی نے سخت مقابلے کے بعد حریف سلواکیہ کے کھلاڑی لوکاس کلین کو 4-6، 6-3 اور 5-7 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا