میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کا ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن ،3ہزار کلو بیمار مضر صحت مرغیاں تلف، سپلائر کو بھاری جرمانہ عائد

111
National Highways and Motorway Police

لاہور۔24فروری (اے پی پی):ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کی جانب سے ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن کے دوران 3ہزار کلو بیمار مضر صحت مرغیاں تلف کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق 26سپلائرز،شاپس اور 74ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کر کے سپلائر کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی۔ دکانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے، بیمار مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پر سپلائی کی جانی تھی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ویٹرنری سپیشلسٹ نے برآمد شدہ مضر صحت مرغیوں کا تفصیلی معانہ کیا۔ بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کرنا سنگین جرم ہے، زیادہ منافع کی لالچ میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ۔

بین الاقوامی طرز پر گوشت کی تیاری اور ترسیل کے نظام پر کام کر رہے ہیں، جعلساز مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، شہری پہلے سے ذبح شدہ گوشت نہ خریدیں، مرغی اپنے سامنے ذبح کروائیں۔