میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کی ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی،گوشت کے 17 گودام و سپلائرز کو جرمانے

101

لاہور۔14جنوری (اے پی پی):میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کے دوران گوشت کے 17 گودام اور سپلائرز کی چیکنگ کی اور بھاری جرمانے عائد کئے ۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کےمطابق 46ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی اور 2ہزار کلو سے زائد بیمار مرغیاں تلف کی گئیں۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا ہے کہ قوانین کی خؒاف ورزیوں پر بھاری مقدار میں مضر صحت مرغیاں تلف کی گئیں۔ بیمار مرغیاں سستے داموں خرید کر اس کا گوشت مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ گوشت کے معیار کی بہتری کے لیے قوانین میں ترامیم کی جارہی ہیں ۔ بین الاقوامی طرز پر گوشت کی تیاری اور ترسیل کے نظام پر کام کر رہے ہیں،خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے۔