اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) رواںمالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ کے بعد ازٹیکس منافع میں 59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے نصف میں میپل لیف سیمنٹ کو 800.47 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 59 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں میپل لیف سیمنٹ کو 1973.19 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کے سیلز میں 6.1 فیصد اضافہ ہواہے۔اسی طرح اس عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 1.35 روپے رہی، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 63 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ مہینوں میں میپل لیف سیمنٹ فیکٹری کی فی حصص آمدنی 3.62 روپے رہی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=139749