ملتان۔ 05 جنوری (اے پی پی):جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
میپکوترجمان کے مطابق میپکوٹاسک فورسز نے ایک دن میں مزید 48 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیااورمختلف پولیس سٹیشنز میں 13 نئے مقدمات کا اندراج کراوادیا، ی جی خان سے ایک بجلی چور موقع سے گرفتارکرکے بجلی چوروں کو 28 لاکھ 92 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔میپکو نے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرزصارفین کے خلاف آپریشن میں 6 کروڑ 53 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کئے ،
جبکہ جنوبی پنجاب میں نادہندہ زرعی صارفین کے خلاف آپریشن میں رحیم یار خان، بہاولنگر اور خانیوال میں 12 لاکھ 30 ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 3 ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرکے نادہندہ زرعی صارفین کے ٹرانسفارمرز بھی اتار لئے گئے۔ 11 زرعی صارفین نے ٹرانسفارمرزاتارنے پر 13 لاکھ 20 ہزارروپے کے واجبات ادا کردئیے۔