میپکوٹیموں کی کارروائیاں، نادہندگان سے مجموعی طورپر12کروڑروپے سے زائدوصولیاں

92
MAPCO
MAPCO

ملتان۔ 18 ستمبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاور کمپنی( میپکو) ریجن میں بجلی بلوں اور سابقہ بقایاجات ادانہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران ایک روز میں جنوبی پنجاب میں واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پر12ہزار539نادہندگان سے مجموعی طورپر 12کروڑ91لاکھ روپے وصول کئے گئے۔

میپکوترجمان کے مطابق جنوبی پنجاب میں ماہانہ رننگ بلوں اور واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پر رننگ /مستقل نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں 12ہزار539 گھریلو/کمرشل/صنعتی /زرعی ٹیوب ویل کنکشنوں سے12کروڑ91 لاکھ80 ہزارروپے وصول کئے گئے۔

رننگ ڈیفالٹرز کی کیٹگری میں دو سے تین ماہ کی مدت والے3869ڈیفالٹرز سے 3کروڑ96لاکھ روپے، 4سے6ماہ کی مدت والے1264 نادہندگان سے 2کروڑ75لاکھ روپے، 6ماہ سے ایک سال کی مدت والے302ڈیفالٹرز سے 96لاکھ80ہزار روپے، ایک سے تین سال کی مدت والے 22رننگ ڈیفالٹرز سے7 لاکھ20ہزار روپے وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے گئے۔ڈیڈڈیفالٹرز کی ایک ماہ سے 3سال سے زائد مدت کی کیٹگری 1844نادہندگان سے ایک کروڑ13لاکھ روپے وصول کئے گئے۔