23.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںمیپکوکابجلی چوروں کے خلاف آپریشن ،ایک روزمیں 141بجلی چورپکڑلئے

میپکوکابجلی چوروں کے خلاف آپریشن ،ایک روزمیں 141بجلی چورپکڑلئے

- Advertisement -

ملتان۔ 24 نومبر (اے پی پی):جنوبی پنجاب میں بھی بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن گزشتہ روز جاری رہا۔ایک روز میں چیکنگ ٹیموں نے مزید 141 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑکر ان کے خلاف 86 نئے مقدمات کا اندراج کرادیا،میپکو نے پولیس کے ہمراہ مزید 6 افراد کوموقع سے گرفتارکرلیا ۔

میپکونے بجلی چوروں کو 93لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ راجن پور، خانبیلہ، اللہ آباد سب ڈویژنوں میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن میں6 بجلی چوروں کے میٹرز،8 ڈیفالٹرزکے ٹرانسفارمرزاورتاریں اتارکر قبضہ میں لے لیں اوربجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں دیدیں۔میپکونے ایک روز میں نادہندگان سے 7 کروڑ 34 لاکھ روپے وصول کئے ۔

- Advertisement -

دھنوٹ سب ڈویژن لودھراں میں واجبات کی عدم ادائیگی پر 6 نادہندہ کاشتکاروں کے ٹیوب ویل کنکشن منقطع کر کے ٹرانسفارمرزاتار لئے گئے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں