24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںمیپکوکا ایک روز میں 118 بجلی چوروں کو 88لاکھ 20 ہزارجرمانہ عائد

میپکوکا ایک روز میں 118 بجلی چوروں کو 88لاکھ 20 ہزارجرمانہ عائد

- Advertisement -

ملتان۔ 03 نومبر (اے پی پی):میپکو ریجن میں بجلی چوروں اورڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ میپکو ٹیموں نے پولیس کے ہمراہ تین اکتوبر کو ایک روز میں مختلف کارروائیوں کے دوران جنوبی پنجاب میں 118 مزید صارفین کو بجلی چوری کرتے پکڑلیا،89نئے مقدمات کا اندراج ہوا،2 بجلی چور موقع سے گرفتار کئے گئے۔مزکورہ بجلی چوروں میں 108 گھریلو، چھ کمرشل، دوکاشتکار اوردو صنعتکار بجلی چور شامل ہیں، بجلی چوروں کو88 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،14 لاکھ 20 ہزار جرمانہ وصول کر لیا گیا۔

فاضل پورسب ڈویژن راجن پور میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 21 دوکانوں میں ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری پکڑی گئی،جن کی تاریں اتارکرقبضہ میں لے لی گئی اور ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لیے درخواستیں دائرکی گئیں۔ سنگم اور شاہ صدر دین سب ڈویژنوں نے ڈیفیکٹو کوڈ لگے میٹرز پر بھاری لوڈ استعمال کرتے ہوئے کئی میٹرز پکڑ ے، صارفین گھروں پر نصب دوسرے میٹرز کا استعمال بند کر کے غیر قانونی طور پر ڈیفیکٹو میٹرز پر اضافی لوڈ چلا رہے تھے۔

- Advertisement -

ملتان سرکل میں 15 بجلی چوروں کونو لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور15 مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈیرہ غازی سرکل میں 15 صارفین کو 9 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 15 مقدمات درج ہوئے جبکہ دوبجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں چھ صارفین کوچار لاکھ10 ہزار روپے جرمانہ عائد اورچھ مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں 13 بجلی چوروں کو 10 لاکھ30 ہزار روپے جرمانہ عائد اور13 ایف آئی آرز درج، ساہیوال سرکل میں 18 صارفین کو 19 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ عائد اور 2 مقدمات درج،

رحیم یار خان سرکل میں 30 بجلی چوروں کو 5 لاکھ10 ہزار روپے جرمانہ عائد اور 21 ایف آئی آرز درج، مظفر گڑھ سرکل میں 11 افراد کو 2 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد اور 7 مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 4 بجلی چوروں کو2 لاکھ10 ہزار روپے جرمانہ عائد اور 4 ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں 6 بجلی چوروں کو17 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور6 مقدمات درج ہوئے۔

ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرزسے مزید 4 کروڑ 21 لاکھ 70 ہزار روپے وصول کئے گئے۔ مبارک پورسب ڈویژن بہاولپورمیں لاکھوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر6 ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرزاتار لئے گئے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں