22.2 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںمیپکوکا نادہندگان کے خلاف آپریشن کا اعلان، رینجرزاور پولیس کی مدد لینے...

میپکوکا نادہندگان کے خلاف آپریشن کا اعلان، رینجرزاور پولیس کی مدد لینے کا فیصلہ

- Advertisement -

ملتان۔ 05 اگست (اے پی پی):ملتان الیکٹر پاور کمپنی(میپکو)نے نادہند گان کے خلاف آپریشن کا اعلان کرتے ہوئےرینجرزاور پولیس کی مدد لینے کا فیصلہ کیاہے۔میپکو ترجمان کے مطابق چیف انجینئر کسٹمر سروسز میپکوسید جواد منصوراحمد نے رننگ بلوں اورسابقہ واجبات کی عدم ادائیگی پرنادہند گان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

انہوں نے میپکو کے تمام 9 آپریشن سرکلز کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بلوں کی وصولی کے لیے سب ڈویژنل افسران کی سربراہی میں بیچ وائز ریکوری کی جائے۔چیف انجینئر نے واضح کیا کہ نادہندگان کے بجلی کنکشنز بلا کسی رعایت فوری طور پر منقطع کیے جائیں جبکہ ریکوری اہداف حاصل کرنے میں ناکام افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے ہدایت کی کہ ایکسین حضرات ریکوری ٹیموں کی مؤثر نگرانی کریں اور یومیہ کارکردگی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھیج کر پورٹل پر اپ ڈیٹ کی جائے۔مزید برآں، مستقل نادہندگان اور زرعی ڈیفالٹرز کے خلاف ڈ سکو سپورٹ یونٹ (DSU) کے تحت رینجرزاور پولیس فورسز کے ہمراہ کر یک ڈاؤن کیاجائے گا۔ایسے صارفین کے بجلی کنکشنزمنقطع کرکے ان کےٹرانسفارمراورمیٹربھی اتارے جائیں گے۔

چیف انجینئر نے کہا کہ صارفین کی جانب سے بروقت بلوں کی ادائیگی میپکوکی مالی استحکام اوربہترسروس کی فراہمی کے لیے ناگزیرہے، اس لیے کسی بھی قسم کی نرمی روا نہیں رکھی جائے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں