ملتان۔ 24 دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی ہدایت پرملک بھرکی طرح میپکوریجن میں بھی بجلی چوروں اورنادہندگان کےخلاف آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)اور پولیس ٹیموں نے اتوار کے روز جنوبی پنجاب میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران مزید65 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ کر37لاکھ91 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،مذکورہ بجلی چوروں میں سے پانچ کو موقع سے گرفتارکیا گیا جبکہ 38 نئے مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ملتان سرکل میں نوبجلی چوروں کو444207روپے جرمانہ عائد کیا گیا اورچارمقدمات کا اندراج کروایا گیا۔
ڈی جی خان سرکل میں 15صارفین کو 605051روپے جرمانہ اور15 مقدمات درج ہوئے جبکہ پانچ بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں تین صارفین کو112427روپے جرمانہ عائدکیا گیا اور تین مقدمات درج،بہاولپورسرکل میں سات صارفین کو399459روپے جرمانہ عائداورچارمقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 11صارفین کو915180روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں نو صارفین کو 215000 روپے جرمانہ عائد اورنومقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں چارصارفین کو102800روپےجرمانہ عائداورتین مقدمات درج،بہاولنگرسرکل میں ایک صارف کو20000 روپے جرمانہ عائد،خانیوال سرکل میں چھ صارفین کو967204 روپےجرمانہ عائد کیاگیااورتین بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔
رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹر صارفین سے ایک روز میں تین کروڑ16لاکھ10ہزار روپے وصول کئے گئے۔ نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے خلاف بھی آپریشن کیاگیا،ملتان میں چارلاکھ 60 ہزارروپے بل ادانہ کرنے پرایک،ساہیوال سرکل میں 11لاکھ70ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر دو،رحیم یارخان سرکل میں تین لاکھ40ہزارروپے ادانہ کرنے پرایک، بہاولنگر اورخانیوال سرکلوں میں 8 لاکھ 46ہزارروپے واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پر دو زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اتار لئے گئے۔