- Advertisement -
ملتان۔ 05 دسمبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ایس ڈی او کو جبری ریٹائر کرنے اور ایک اہلکار کی تنزلی کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
چیف انجینئر (او اینڈ ایم)ڈسٹری بیوشن میپکو محمد شہزاد راعی نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے لائن فورمین گریڈفرسٹ /قائمقام سب ڈویژنل آفیسر میپکو رورل سب ڈویژن خانپور مہیش کمار کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے جبری ریٹائرکردیاہے۔ قائمقام ایس ڈی او مہیش کمار ایل پی آر پر ہیں۔
- Advertisement -
اسی طرح لائن مین گریڈ سیکنڈ /قائمقام لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ رورل سب ڈویژن خانپور جمیل احمد گرمانی کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر 5سال کے لئے اسسٹنٹ لائن مین کے عہدے پر تنزلی کی گئی ہے۔
- Advertisement -