میپکو اور رینجرز کی ٹیموں کا مشترکہ آپریشن ، 4 بجلی چور گرفتار

96
Electricity theft
Electricity theft

ملتان۔ 10 فروری (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

شاہ صدر دین سب ڈویژن ڈی جی خان میں بڑے پیمانے پربجلی چوری پکڑی گئی،4افراد موقع سے گرفتارکرلئے گئے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد اورونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین ڈی جی خان ڈویژن عزیزالرحمن اور ایس ڈی او شاہ صدر دین سب ڈویژن کی ٹیم نے شاہ صدر دین سب ڈویژن کی ٹیم نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔میپکو ٹیم نے رینجرزاور پولیس فورسز کے ہمراہ بستی فرید کھوسہ پٹرول پمپ، بستی قصائی والا، بستی حضرت والا، بستی بی ڈی ماڑ، بستی خوچہ کوکاری اور بستی یوسف والا میں آپریشن کے دوران 52افراد کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 4بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکرلیاگیا۔