- Advertisement -
ملتان ۔ 04 اگست (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو )اور واپڈا ہسپتال ملتان کے درمیان ملازمین کی صحت اور علاج معالجہ کی فراہمی کے لئے 2سالہ معاہدہ طے پاگیاہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ سروسز میپکو حیدرعثمان اٹھنگل کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو اور ڈائریکٹرجنرل میڈیکل سروسز واپڈا کے درمیان نیا ترمیم شدہ معاہدہ یکم جولائی 2024ء سے 30جون 2026ء کے لئے کیاگیاہے۔ نئے معاہدے میں جرمانے کی ترمیم کی گئی ہے جس کی شرح 10ہزارروپے رکھی گئی ہے۔ میڈیکل سروسز کی ناقص فراہمی اور معاہدے سے انحراف کی صورت میں میپکو واپڈا ہسپتال سے جرمانہ وصول کرے گی۔
- Advertisement -