ملتان۔ 25 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پرمیپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ میپکوٹیموں اور پولیس کی ٹیموں کے مشترکہ آپریشن میں اب تک مہم میں 14199بجلی چور وں کو گرفت میں لیا۔13621بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا جس میں سے9545افراد کو گرفتار کیاگیا۔ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر93کروڑ24لاکھ60ہزارروپے جرمانہ عائدکیاگیاجس میں سے53کروڑ14لاکھ 70ہزارروپے وصول کئے گئے۔ ملتان سرکل میں 1822بجلی چوروں کو172320000 روپے جرمانہ ۔
ڈی جی خان سرکل میں 3549 صارفین 170770000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اور86700000روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔3455مقدمات کا اندراج ہوا اور2514بجلی چور گرفتار ہوئے۔ وہاڑی سرکل میں 1015صارفین کو64780000 روپے جرمانہ عائد ہوا۔ اور36440000روپے جرمانہ وصو ل کیا۔۔رحیم یار خان سرکل میں 1811صارفین کو89960000 روپے جرمانہ عائد اور47190000روپے وصول ہوئے۔1765مقدمات کا اندراج ہوا اور 1077 افراد گرفتارہوئے۔
مظفرگڑھ سرکل میں 1438صارفین کو74720000 روپے جرمانہ عائد کیا اور62060000 روپے جرمانہ وصول ہوا۔1396مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ757 بجلی چوروں کو گرفتار کیا۔ خانیوال سرکل میں 835صارفین کو90380000 روپے جرما نہ عائدکیااور39910000روپےجرمانہ وصو ل ہوا۔662مقدمات کا اندراج ہواجبکہ504 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکیاگیا۔