ملتان۔ 18 فروری (اے پی پی):وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر میپکو ریجن میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران میپکو ٹیموں نے ایک روز میں مزید 72 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا جن کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 27مقدمات درج کرادیئے گئے۔ میپکو ترجمان کے مطابق میپکو ٹیموں نے آپریشن کے دوران بجلی چوروں کومجموعی طور پر 36 لاکھ 63 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
دریں اثناء میپکوٹیموں نے ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے وصول کر لئے ۔میپکو ترجمان کے مطابق صادق آباد میں 18 لاکھ 42 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر بسم اللہ پیپر ملز کی بجلی منقطع کر کے میٹر اتار لیا گیاجبکہ 6 لاکھ 40 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر رحیم یار خان اور خانیوال میں 2 زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کی گئی اور نادہندگان کے ٹرانسفارمرز اور میٹرز بھی اتار لئے گئے۔اس کے علاوہ ٹیوب ویل کنکشنز منقطع ہونے پر 10 نادہندہ کاشتکاروں نے 9 لاکھ 60 ہزار روپے واجبات ادا کر دئیے ۔