ملتان۔ 17 فروری (اے پی پی):ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو ) کا ریجن میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران چیکنگ ٹیموں نے ایک روز میں 83 افرادکو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا جس کے خلاف مختلف پولیس سٹیشنوں میں مقدمات درج کرادیئے گئے جبکہ 7بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیاگیا۔
میپکوترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران بجلی چوروں کو مجموعی طورپر۔دریں اثناءمیپکو ریجن میں ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 2 کروڑ 92 لاکھ روپے وصول کر لئے گئے۔میپکوترجمان کے مطابق صادق آباد میں 18 لاکھ 42 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر بسم اللہ پیپر ملز کی بجلی منقطع کر کے میٹر اتار لیا گیا ۔
اس کے علاوہ تین لاکھ 40 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر رحیم یار خان میں ایک زرعی ٹیوب ویل کی بجلی منقطع نادہندگان کے ٹرانسفارمرز اور میٹرز بھی اتار لئے گئے۔