ملتان۔ 20 فروری (اے پی پی):میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کے دوران چیکنگ ٹیموں نے ایک روز میں مزید 95صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیاجن کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 48نئے مقدمات کا اندراج کرادیاگیاجبکہ ڈی جی خان سے مزید7بجلی چور موقع سے گرفتار کیاگیا۔
آپریشن کے دوران بجلی چوروں کو67 لاکھ95 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ میپکو ترجمان کے مطابق ملتان سرکل میں 9بجلی چوروں کو702591 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور6 مقدمات کا اندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 14 صارفین 482880 روپے جرمانہ عائد اور14 مقدمات درج ہوئے جبکہ7 بجلی چوروں کو گرفتارکیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں 7صارفین کو267722 روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 18صارفین کو1558560 روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 12صارفین کو798097 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،
رحیم یار خان سرکل میں 16صارفین کو431000 روپے جرمانہ عائد اور16 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 10صارفین کو328500روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج بہاولنگر سرکل میں 5 صارفین کو1831640 روپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آر درج، خانیوال سرکل میں 4 صارفین کو394292روپے جرمانہ عائد کیا گیااور 2 مقدمات کا اندراج ہوا۔دریں اثناءمیپکوریجن میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن میں ایک روز میں 2 کروڑ64 لاکھ60 ہزار روپے وصول کئے گئے۔
جنوبی پنجاب میں نادہندہ گھریلو، کمرشل، زرعی اور صنعتی صارفین سے وصولیاں کی گئیں۔2 زرعی ٹیوب ویل صارفین نے کنکشنز منقطع ہونے اورٹرانسفارمرز اتارنے پر11 لاکھ50 ہزار روپے واجبات ادا کر دئیے۔