33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومضلعی خبریںمیپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، 6730بجلی چورگرفتار،63کروڑ98لاکھ روپے جرمانہ...

میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، 6730بجلی چورگرفتار،63کروڑ98لاکھ روپے جرمانہ عائد

- Advertisement -

ملتان۔ 06 نومبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں اب تک 9601بجلی چور وں کو گرفت میں لے لیا گیا، 9277بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا جس میں سے6730افراد کو گرفتار کیاگیا،

بجلی چوروں کو مجموعی طورپر63کروڑ98لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاگیاجس میں سے31کروڑ48لاکھ90ہزارروپے وصول کئے گئے۔میپکوذرائع کے مطابق میپکو ریجن میں 9193 گھریلو ،248تجارتی(کمرشل)،129زرعی ٹیوب ویل اور31انڈسٹریل صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ملتان سرکل میں 1213بجلی چوروں کو 118960000 روپے جرمانہ عائد اور51670000روپے جرمانہ وصول کیا گیا،1198مقدمات درج کرواکر1046صارفین گرفتارہوئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 2699 صارفین 129000000روپے جرمانہ عائداور53350000روپے جرمانہ وصول کیاگیا، 2618مقدمات کا اندراج ہوا اور1905بجلی چور گرفتار ہوئے۔

- Advertisement -

وہاڑی سرکل میں 665صارفین کو45050000 روپے جرمانہ عائد اور23010000روپے جرمانہ وصو ل کیاگیا، 589مقدمات کا اندراج ہوا اور360افراد گرفتار ہوئے۔ بہاولپور سرکل میں 934صارفین کو62730000روپے جرمانہ عائد اور32060000روپے وصولیاں ہوئیں، 929 مقدمات کا اندراج ہواور731 صارفین گرفتارہوئے۔ساہیوال سرکل میں 1042صارفین کو75300000 روپے جرمانہ عائد اور39790000روپے جرمانہ وصول ہوا، 991 مقدمات درج ہوئے اور612گرفتاریاں ہوئیں۔رحیم یار خان سرکل میں 1192صارفین کو64540000 روپے جرمانہ عائد اور29850000روپے وصول ہوئے، 1143 مقدمات کا اندراج ہوااور801افراد گرفتارہوئے۔

مظفرگڑھ سرکل میں 1052صارفین کو60600000 روپے جرمانہ عائد اور45630000 روپے جرمانہ وصول ہوا، 1033 مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ647بجلی چوروں کو گرفتارکیا گیا۔بہاولنگر سرکل میں 331صارفین کو24560000روپے جرمانہ عائد اور14210000روپے وصول ہوئے، 322مقدمات کا اندراج ہواجبکہ 279 بجلی چور گرفتارہوئے۔ خانیوال سرکل میں 473صارفین کو59140000 روپے جرمانہ عائد اور25300000روپے جرمانہ وصول ہوا، 473مقدمات کا اندراج ہواجبکہ349بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکیاگیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=408545

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں