28.7 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںمیپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ترجمان

میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ترجمان

- Advertisement -

ملتان ۔ 02 اپریل (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرگُل محمد زاہد کی ہدایت پرمیپکو ریجن میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ میپکو ترجمان کے مطابق مارچ 2025ء میں 1503افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے،1328بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا جبکہ20بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکروایاگیا،مجموعی طورپر 9کروڑ54لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور ایک کروڑ78لاکھ روپے جرمانہ موقع پر وصول کیاگیا۔

یکم تا29مارچ 2025ء کے دوران ملتان سرکل میں 209بجلی چوروں کوایک کروڑ57لاکھ50ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 209افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ڈی جی خان سرکل میں 223بجلی چوروں کو66لاکھ20ہزار روپے جرمانہ عائد اور223مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 60صارفین کو58لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد اور 36ایف آئی آرز درج، بہاولپور سرکل میں 163بجلی چوروں کوایک کروڑ29لاکھ80ہزارروپے جرمانہ عائد اور 160مقدمات درج،

- Advertisement -

ساہیوال سرکل میں 251بجلی چوروں کوایک کروڑ 98 لاکھ 80 ہزارروپے جرمانہ عائد اور 244مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں 231بجلی چوروں کو56 لاکھ10ہزارروپے جرمانہ عائد اور231مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 180صارفین کو60لاکھ روپے جرمانہ عائد اور127مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 55افراد کو 43لاکھ40ہزارروپے جرمانہ عائد اور53 مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 131بجلی چوروں کو ایک کروڑ83لاکھ90ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیااور 45بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس سٹیشنوں میں مقدمات درج ہوئے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577936

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں