میپکو ریجن میں جاری مہم کے دوران 16521بجلی چوروں کو ایک ارب 7کروڑ96لاکھ روپے جرمانہ ، 11923بجلی چورگرفتار

86
mepco

ملتان۔ 12 فروری (اے پی پی):میپکوریجن میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 7 ستمبر سے جاری مہم میں یکم فروری تک16 ہزار 521 بجلی چورپکڑے گئے۔ جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف 15 ہزار 843 مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔میپکو ٹیموں نے پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن کے دوران11 ہزار 923 افراد کو بجلی چوری کرنے پر گرفتارکیاگیا۔

بجلی چوروں کی معاونت کرنے اور ملوث ہونے پر 30 میپکو ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی گئی۔ بجلی چوروں کو2 کروڑ 60 لاکھ یونٹس چوری کرنے پر ایک ارب 7کروڑ96لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ عائد کردہ جرمانے میں سے 65کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ وصول کرکے خزانے میں جمع کروایاگیا۔ائریکٹر کمرشل اسد حماد کے مطابق7ستمبر2023ءسے یکم فروری 2024ءتک ملتان سرکل میں 2144بجلی چوروں کو201190000روپے جرمانہ عائد کیا گیااور12863000روپے وصول کئے گئے۔2056مقدمات کا اندراج کرواکر1515افراد کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا۔ڈی جی خان سرکل میں 3879صارفین کو188390000روپے جرمانہ عائد اور101960000روپے وصول،3784مقدمات درج کرواکر 2942بجلی چور گرفتار ہوئے۔

وہاڑی سرکل میں 1244صارفین کو75250000روپے جرمانہ عائد اور47200000روپے وصول،1124مقدمات درج کرواکر758بجلی چور گرفتار ہوئے۔ بہاولپور سرکل میں 1863بجلی چوروں کو 121170000روپے جرمانہ عائد اور75940000روپے وصول،1846مقدمات درج کرواکر1425بجلی چور گرفتار ہوئے۔ ساہیوال سرکل میں 2037صارفین کو154620000روپے جرمانہ عائد اور89540000روپے وصول،1996مقدمات درج کرواکر1564بجلی چور گرفتار ہوئے۔رحیم یار خان سرکل میں 2118صارفین کو 103090000روپے جرمانہ عائد اور59610000روپے وصول،2082مقدمات درج کرواکر1322بجلی چور گرفتار ہوئے۔

مظفرگڑھ سرکل میں 1622صارفین کو81700000روپے جرمانہ عائد اور69080000روپے وصول،1578مقدمات درج کرواکر1314بجلی چور گرفتار ہوئے۔ بہاولنگر سرکل میں 626صارفین کو49270000روپے جرمانہ عائد اور29270000روپے وصول،607مقدمات درج کرواکر519بجلی چور گرفتار ہوئے۔خانیوال سرکل میں 1046بجلی چورصارفین کو104100000روپے جرمانہ عائد اور59340000روپے وصول،840مقدمات درج کرواکر609بجلی چور گرفتار ہوئے۔دریں اثناءمیپکو نے یکم جنوری سے 31جنوری2024ءکے دوران51 ہزار164نادہندگان سے91کروڑ90 لاکھ روپے وصول کر لئے۔

نادہندگان میں 44 ہزار163 گھریلو ڈیفالٹرز سے 50 کروڑوپے واجبات وصول کئے۔4ہزار 92 نادہندہ تاجروں سے5 کروڑ42لاکھ70ہزار روپے سے زائد رقم وصول،576 ڈیفالٹر صنعتکاروں سے11کروڑ 94 لاکھ روپے وصول اور 2ہزار234 نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں سے23 کروڑ43 لاکھ روپے وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے گئے۔