ملتان۔ 17 ستمبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو )ریجن میں بجلی بلوں اور سابقہ بقایاجات ادانہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف آپریشن کے د وران 14ہزارسے زائدنادہندگان سے مجموعی طورپر 40کروڑ50لاکھ روپے وصول کرلیے گئے۔صنعتی/کمرشل اور گھریلو صارفین کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے۔ڈائریکٹر کمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق جنوبی پنجاب میں اب تک ماہانہ رننگ بلوں اور واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پر رننگ /مستقل نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں 14ہزار126 گھریلو/کمرشل/صنعتی /زرعی ٹیوب ویل کنکشنوں سے 40کروڑ 50 لاکھ90 ہزارروپے وصول کئے گئے۔
رننگ ڈیفالٹرز کی کیٹگری میں دو سے تین ماہ کی مدت والے4887ڈیفالٹرز سے 10کروڑ53لاکھ روپے، 4سے6ماہ کی مدت والے 908 نادہندگان سے 7کروڑ50لاکھ روپے، 6ماہ سے ایک سال کی مدت والے173ڈیفالٹرز سے 3کروڑ3لاکھ روپے، ایک سے تین سال کی مدت والے 16رننگ ڈیفالٹرز سے 74 لاکھ روپے وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے گئے۔
ڈیڈڈیفالٹرز کی کیٹگری میں ایک ماہ کی مدت والے752نادہندگان سے 2 کروڑ48لاکھ روپے، دو ماہ کی مدت والے 353 نادہندگان سے ایک کروڑ8لاکھ10ہزارروپے، تین ماہ کی مدت والے 219ڈیفالٹرز سے 39لاکھ70ہزار روپے، 4سے6ماہ کی مدت والے209نادہندگان سے 45 لاکھ 70 ہزارروپے، 6ماہ سے ایک سال کی مدت والے 135نادہندگان سے48کھ90ہزارروپے،
ایک سے تین سال کی مدت والے 82ڈیفالٹرز سے 21لاکھ 50 ہزارروپے اور تین سال سے زائد مدت والے 28مستقل نادہندگان سے 65لاکھ90ہزارروپے وصول کئے گئے۔اسی طرح واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پر417زرعی ٹیوب ویلوں سمیت مختلف کیٹگریز کے ہزاروں ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔