میپکو ریجن میں 41بجلی چوروں کو 20لاکھ 42 سے زائد جرمانہ عائد، گیارہ مقدمات درج

80
Crackdown against
Crackdown against

ملتان۔ 11 فروری (اے پی پی):جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کے دوران چیکنگ ٹیموں نے ایک روز میں مزید 41صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 11نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔بجلی چوروں کو20لاکھ42 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ میپکو ترجمان کے مطابق ڈی جی خان سرکل میں 2 صارفین کو 47100 روپے جرمانہ عائد اور2مقدمات درج ہوئے۔

وہاڑی سرکل میں 9صارفین کو363575 روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج،بہاولپور سرکل میں 5 صارفین کو 557370روپے جرمانہ عائدا ور4 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 16صارفین کو588099 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں 3صارفین کو70000 روپے جرمانہ عائد اور3 مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں ایک صارف کو10000روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،بہاولنگر سرکل میں ایک صارف کو115000 روپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 4 صارفین کو291456روپے جرمانہ عائد کیا گیااورایک مقدمہ درج ہوا۔