میپکو ریجن میں 62بجلی چوروں کو 30 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ

124
Crackdown against
Crackdown against

ملتان۔ 25 فروری (اے پی پی):میپکو ریجن میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 62 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جن کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 22نئے مقدمات درج کرائے گئے جبکہ چاربجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیاگیا۔

میپکو ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 30 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔دریں اثناء میپکو ریجن میں ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 8 کروڑ 30 لاکھ 90 ہزار روپے وصول کر لئے گئے۔ میپکو ترجمان کے مطابق25 لاکھ 40 ہزار روپے واجبات ادا نہ کرنے پر 3 زرعی ٹیوب ویل صارفین کی بجلی منقطع کی گئی۔ بہاولپور میں نادہندہ کاشتکاروں کے بجلی میٹرز اور ٹرانسفارمرز اتارے گئے۔