24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںمیپکو سرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں سے مجموعی طور پر 6 کروڑ،85...

میپکو سرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں سے مجموعی طور پر 6 کروڑ،85 لاکھ 91 ہزار سے زائد رقم جرمانوں کے طور پر وصول کی جا چکی ہے،ترجمان میپکو

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 30 جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر چیف انجینئرپلائنگ اینڈانجینئرنگ میپکو (پی اینڈای) سرکل مانیٹرکی سربراہی میں اور سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ کی نگرانی میں میپکو سرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈآپریشن اورمیپکونادہندگان کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان میپکو کے مطابق میپکو ڈویژن مظفرگڑھ،میپکو ڈویژن کوٹ ادو،میپکو ڈویژن لیہ،میپکوڈویژن علی پور،میپکوڈویژن خان گڑھ میں آپریشن کے دوران 07 ستمبر 2023ء سے29 جنوری 2024ءتک مہم کے دوران 1601 بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔میپکو سرکل مظفر گڑھ میں اب تک مجموعی طور پر 08 کروڑ 13لاکھ 66 ہزار 01 سو 75 روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ہیں،جن میں سے مجموعی طورپر 06 کروڑ 85 لاکھ91 ہزار 06 سو 15 روپے سے زائدکی رقم وصول کی جاچکی ہے۔

- Advertisement -

میپکو سرکل مظفر گڑھ میں 1601 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرکے استغاثے بھی متعلقہ تھانوں میں بھجوائے گئے ہیں،جن میں سے 1560 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ 852 بجلی چوروں کو میپکوسرکل مظفرگڑھ کی ٹیموں نے پولیس کے ہمراہ جاری آپریشن کے دوران گرفتار کیا ہے۔\

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں