میپکو سرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن اورمیپکو نادہندگان کے خلاف مہم تیزی سے جاری ،جرمانے وصول

142
MAPCO
MAPCO

مظفرگڑھ۔ 03 نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر چیف انجینئرپلائنگ اینڈانجینئرنگ میپکو (پی اینڈای) سرکل مانیٹرکی سربراہی میں اور سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ کی نگرانی میں میپکو سرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن اورمیپکو نادہندگان کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان میپکو کے مطابق میپکو ڈویژن مظفرگڑھ،میپکو ڈویژن کوٹ ادو،میپکو ڈویژن لیہ،میپکوڈویژن علی پور،میپکوڈویژن خان گڑھ میں آپریشن کے دوران 07 ستمبرسے02 نومبر تک مہم کے دوران 1032 بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے اور میپکو سرکل مظفر گڑھ میں مجموعی طورپر 06 کروڑ 02لاکھ 42 ہزار 05 سو 29 روپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا

جس میں سے تا حال مجموعی طورپر 04 کروڑ 50 لاکھ 52 ہزار 01 سو 41 روپے سے زائد کی رقم وصول کی جاچکی ہے،میپکو سرکل مظفر گڑھ میں 1032 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرکے استغاثے بھی متعلقہ تھانوں میں بھجوائے جا چکے ہیں،

جن میں سے1018بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو چکا ہے،647 بجلی چوروں کو میپکوسرکل مظفرگڑھ کی ٹیموں نے پولیس کے ہمراہ جاری آپریشن کے دوران گرفتار کیا ہے،میپکو سرکل مظفر گڑھ میں 985 گھریلو صارف بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،جبکہ 38 کمرشل، 06 ٹیوب ویل اور03 صنعتی یونٹ بھی بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔