مظفرگڑھ۔ 25 جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر چیف انجینئرپلائنگ اینڈانجینئرنگ میپکو (پی اینڈای) سرکل مانیٹرکی سربراہی میں اورسپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ کی نگرانی میں میپکو سرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈآپریشن اورمیپکونادہندگان کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے،
میپکو ترجمان کے مطابق میپکو ڈویژن مظفرگڑھ،میپکو ڈویژن کوٹ ادو،میپکو ڈویژن لیہ،میپکوڈویژن علی پور اورمیپکوڈویژن خان گڑھ میں آپریشن کے دوران 07 ستمبر 2023ء سے23 جنوری 2024ءتک مہم کے دوران1569 بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے،میپکو سرکل مظفر گڑھ میں مجموعی طورپر 08 کروڑ 03 لاکھ 09ہزار 36روپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا ہے،
جبکہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں مجموعی طورپر 06 کروڑ 76 لاکھ 38ہزار 05 سو 01 روپے سےزائدکی رقم وصول کی جاچکی ہے،میپکو سرکل مظفر گڑھ میں1569 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرکے استغاثے بھی متعلقہ تھانوں میں بھجوائے گئے ہیں،
جبکہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں1532 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو چکا ہے،852 بجلی چوروں کو میپکو سرکل مظفرگڑھ کی ٹیموں نے پولیس کے ہمراہ جاری آپریشن کے دوران گرفتار کیا،میپکو سرکل مظفر گڑھ میں 1498 گھریلو صارف بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،57 کمرشل، 08 ٹیوب ویل اور06 صنعتی یونٹ بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔