مظفرگڑھ۔ 25 ستمبر (اے پی پی):میپکو سرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوری کے خلاف گرینڈ آپریشن اور میپکو نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے۔میپکو ترجمان کے مطابق 7 ستمبر سے شروع ہونے والی مہم جاری ہے اور اس میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔
اب تک میپکو ڈویژن مظفرگڑھ، کوٹ ادو، لیہ، علی پور میں 517 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔میپکو سرکل مظفر گڑھ میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے،جبکہ 517 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے استغاثے بھی متعلقہ تھانوں میں بھجوائے گئے ہیں،1 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی،506 کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا ہے،
مظفرگڑھ میں 133 صارفین،کوٹ ادو میں 140 صارفین،علی پور میں160 صارفین اور لیہ میں 84 صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔