ملتان ۔ 05 جون (اے پی پی):سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجدنوازبھٹی کی ہدایت پر سیفٹی سیل کی ٹیم نے بوسن روڈ سب ڈویژن میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا۔ ایڈیشنل ایکسین سیفٹی میپکو ملتان سرکل تاج محمود قمر کی زیرنگرانی سیفٹی انسپکٹر سجاد طارق بھٹہ نے علی الصبح بوسن روڈ سب ڈویژن کے لائن سٹاف کی ٹی اینڈ پی/پی پی ای پریڈ کروائی۔
اس دوران تمام لائن سٹاف کو درست، فعال اور محفوظ ذاتی حفاظتی سامان اور ٹولز اینڈ پلانٹس فراہم کئے گئے۔سیفٹی انسٹرکٹر سجاد قیصر بھٹہ نے ایس ڈی او بوسن روڈسب ڈویژن راشد محمود اور لائن سپرنٹنڈنٹس کی موجودگی میں لائن سٹاف کو سیفٹی لیکچر دیا،جس میں ہائی وولٹیج ڈیٹیکٹر اور گراؤنڈنگ/ارتھنگ سیٹ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
میپکو میں حال ہی میں پیش آنے والے ایک مہلک/غیر مہلک حادثے پر تفصیلی گفتگو کی گئی تاکہ لائن سٹاف اس سے سبق حاصل کر سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔