ملتان۔ 02 دسمبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو)نے جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران ایک روز میں84بجلی چوروں کو پکڑلیا۔
میپکوترجمان کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف مختلف تھانوں میں42نئے مقدمات درج کروائے گئے جبکہ تین افراد کوموقع سے گرفتارکیاگیا۔
میپکوٹیموں نے ایک روز میں بجلی چوروں کو 74لاکھ50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 15لاکھ روپے موقع پروصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرادیاگیا۔میپکو ریجن میں جاری مستقل اوررننگ نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران ایک ر وز میں ایک کروڑ79لاکھ روپے وصول کرلیے گئے۔