ملتان ۔ 02 اپریل (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے وزیر اعظم پاکستان کے آٹومیشن /ڈیجیٹائزیشن وژ ن پر عملدرآمد کرتے ہوئے کمپنی میں خط و کتابت اور ڈاک کی ترسیل کے لئے ”ای آفس“کا استعمال کرکے ٹاپ15رینکنگ میں جگہ بنالی۔ ملک بھر کے سرکاری اداروں /محکموں میں میپکو 3550 پوائنٹس کے ساتھ13ویں نمبرپر آگئی ہے۔
میپکو ترجمان کے مطابق نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB)کی مارچ 2025ء کی ”ای آفس“کی فہرست جاری کی گئی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئر گُل محمد زاہد، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن وقاص مسعود چغتائی اور ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی محمدا صغرگھلوکی زیرنگرانی میپکو ہیڈ کوارٹر کے زیر انتظام تمام شعبوں میں خط وکتابت اور ڈاک کی ترسیل کے لئے ای آفس کا مکمل نفاذ کردیاگیاہے۔
میپکو کے ہیومن ریسورسز،ایڈمنسٹریشن، کیریئر مینجمنٹ، ٹریننگ اینڈ مین پاور، کانفیڈنشل، جنرل سیکشن، ایڈمن اینڈ سروسز، اے ایم آپریشن سرکلوں، گرڈسسٹم کنسٹرکشن، گرڈسسٹم آپریشن اور دیگر شعبوں میں بھی ای آفس کا استعمال شروع کردیاگیاہے۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈنے ای آفس کے ٹاپ 30 ڈیپارٹمنٹس کی تفصیلات میپکو کے ساتھ شیئرکیں اور کہا کہ سی ای او میپکو، انتظامی افسران اور آئی ٹیم کی دلچسپی کی وجہ سے کمپنی میں ای آفس کا نفاذ ممکن ہواہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن وقاص مسعود چغتائی نے کہا کہ میپکو میں ای آفس کا دائرہ کار پوری کمپنی میں پھیلایاجارہاہے اور مرحلہ وار بنیادوں پر ملک کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کارکمپنی کو ای آفس پر منتقل کرکے ڈیجیٹائز کریں گے،یہ ہمارے لئے اعزاز ہے کہ پاور سیکٹر کی بجلی کمپنیوں میں میپکو واحد کمپنی ہے جہاں دفتری امور کی انجام دہی ڈیجیٹائز کی گئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577934