میپکو نے سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لیے 21کروڑ22لاکھ روپے کے لاگت سے ٹرانسفارمر زاپ گریڈ کردئیے

97
Mepco

ملتان۔ 28 دسمبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے،سسٹم کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے تحت 21 کروڑ 22 لاکھ روپے کی لاگت سے287ڈسٹری بیوشن ٹرانسفار مرز اپ گریڈ کئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئرمہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر صارفین کی وولٹیج کی کمی اور ٹرپنگ کی شکایات کے خاتمے کے لئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے جارہے ہیں۔ جولائی تانومبر2023؁ء کے دوران ملتان سرکل میں 5 کروڑ42لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف استعدادکار کے79ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں اضافہ کیا گیاہے۔

ڈی جی خان سرکل میں 9لاکھ روپے سے2، وہاڑی سرکل میں 5کروڑ43لاکھ روپے کی لاگت سے 64، بہاولپور سرکل میں ایک کروڑروپے سے زائد لاگت سے 16، ساہیوال سرکل میں ایک کروڑ36لاکھ30ہزار روپے سے16،رحیم یار خان سرکل میں 2 کروڑ83 لاکھ 20ہزارروپے سے 32،مظفرگڑھ سرکل میں 70لاکھ90ہزار روپے سے 9، بہاولنگر سرکل میں 3کروڑ71لاکھ40 ہزار روپے سے 55اور خانیوال سرکل میں 64لاکھ 20 ہزار روپے کی لاگت سے14 ٹرا نسفارمرز اپ گریڈ کئے ہیں۔ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہتر ہو گئی ہے۔