"میپکو نے 17 اور 18 جولائی کے لیے بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا، ترقیاتی منصوبوں کے باعث مختلف فیڈرز متاثر ہوں گے”
میپکو نے 17اور 18 جولائی 2026کیلئے بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
ملتان۔ 16 جولائی (اے پی پی):میپکو نے 17اور 18 جولائی 2026کیلئے بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔میپکوترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے17اور18جولائی2026ء بروزجمعہ اور ہفتہ کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔
صارفین بجلی بندش کے شیڈول کے بارے میں معلومات میپکو کی ویب سائٹ اور آفیشل سوشل میڈیا پیجز سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس بندش سے 17جولائی کو ملتان سرکل کے11KVپیر بخش مڑل فیڈرز سے پانچ بجے صبح سے نو بجے دن تک،11KVفیملی فوڈ1اوراولڈ لاڑ فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،18جولائی کو 11KV صابرہ،ٹیوب ویل،قصبہ مڑل،بوٹے والااورگلزارفیڈرز سے پانچ بجے صبح سے نو بجے دن تک،11KVمتی تل،ایچ ٹی ایم،راواں،احمد فائن،ایس ڈبلیو ایم اورنیو فضل رحمن فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،11KVاکبر شاہ،نیو گرے والا،ماڈل ٹاؤن،بچ ولاز،واپڈا ٹاؤن فیز1،ایم ڈی اے، ڈیہڑ،ایگرک ٹاؤن،عمر فاروق اور بی زیڈ یوفیڈرز سے ساڑھے پانچ بجے سے ساڑھے نو بجے دن تک،خانیوال سرکل کے11KVاعجاز شبیر مل،حسین ٹیکسٹائل،ملتان فیڈ،عنایت پور،کھوئی والااوررضا آبادفیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے دن تک،ڈی جی خان سرکل کے 11KV نیو ٹبی قیصرانی،ریترا،باتھی، نور احمد والی، اولڈ وہوا، سٹی وہوااورجالو والی فیڈرز سے پانچ بجے صبح سے دس بجے دن تک، 17اور18جولائی کو بہاولپور سرکل کے 11KVالرحمن،بدرالدین،بندرہ پلی،شاہدرہ اورماڈل ٹاؤن سی فیڈرز سے پانچ بجے صبح سے نو بجے دن تک،18 جولائی کو وہاڑی سرکل کے11KVٹبہ1،2،دنیا پور،خلیل شہید،چک24/WB،اکرم شہید، جنگل برالی،فیصل ٹاؤن، سٹی1،2،4،6،معصوم شاہ، غلہ منڈی، ماچھی وال،ملتان روڈ،احمد آباد،نادر والی،شمس آباد،مانا موڑ، لاہور روڈ، طفیل شہید، بی ٹی ایم3،حمید شہید، مجاہد کالونی،شاہ فیصل،بشیر شہید،مترو،شیر شاہ، سائفن،فدا،نیاز پور، ککری خورد،عارف شاہ،بابا فرید،جوڈھیکا،سٹی5،شبیر رضا شہید،شبیر شہید،دلن بنگلو، کمند،سٹی1،2،کلب روڈ، تیمور شہید،مدینہ کالونی،میس ٹھینگی،گڑھا موڑ،شتاب گڑھ، خالد بن ولید،چک شہانہ،دلو موڑاورچک لیارفیڈرز سے پانچ بجے صبح سے دس بجے دن تک،ساہیوال سرکل کے 11KV رتی ٹبی،کوڑے شاہ،نور شاہ،65 یارے والا،مد ھالی شریف،ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال چک85،شاد ما ن،سول ہسپتال، بلال کالونی،چک81/5-R،طارق بن زید،آ شیانہ ہاؤسنگ سکیم، انصار،ٹی وی کارپوریشن نیو،کالج روڈ، بابا فرید،19موڑاورکمیر سٹی فیڈرز سے پانچ بجے صبح سے دس بجے دن تک،11KV بدھ ڈھکواور بیلے والافیڈرز سے پانچ بجے صبح سے نو بجے دن تک، رحیم یار خان سرکل کے 11KVاولڈ منٹھار،جوہر ٹاؤن،فیڈر 3،ماچھی گوٹھ،خواجہ فرید، ایم ایونیو،احمد پور، ماڈل ٹاؤن،نشتر،اولڈسیٹلائٹ ٹاؤن،ایکسپریس2،یونیق سٹی، نواب صادق،جناح صادق آباد، اجمل باغ،سٹی 1،بہودی پوراورجمال دین والی فیڈرز سے پانچ بجے صبح سے نو بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔








