فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نےکریل کے میئر اور کریل سود اوآز ایگلومیریشن کے صدر عمر یعقوب سے ملاقات کی
پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی فرانسیسی شہر کریل کے میئر اور صدر کریل سود اوآز ایگلومیریشن عمر یعقوب سے ملاقات

مزید خبریں
پیرس ۔16جولائی (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نےکریل کے میئر اور کریل سود اوآز ایگلومیریشن کے صدر عمر یعقوب سے ملاقات کی۔ فریقین نے پاکستان اور فرانس کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
فرانس میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر بالخصوص عوامی روابط کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کو مستحکم بنانے میں پاکستانی تارکینِ وطن کے اہم کردار پر زور دیا گیا۔
ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے اعزاز میں کریل کی میونسپل کونسل کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین بھی شامل تھے۔







