ملتان۔ 26 جنوری (اے پی پی):میپکوترجمان کے مطابق میپکو ریجن میں کریش منٹی نینس پروگرام، فیڈرز کی ایریاپلاننگ،جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث 27اور 28جنوری کیلئے بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔
صارفین شیڈول کے بارے میں معلومات میپکو کی ویب سائٹ www.mepco.com.pk، فیس بک پیج MEPCO Today اور میپکو کی ایپMEPCO LIGHT سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق 28جنوری کو ملتان سرکل کے11KVحضوری باغ،پیپسی کولا،سورج میانی،عثمانیہ بازار،ہائی کورٹ،برن یونٹ اور نشتر2 فیڈرزسے نو بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک جبکہ مظفر گڑھ سرکل کے 11KVگجرات،ڈبی شاہ،فوصل انرجی،مبارز شہید،شریف انصاری،غازی گھاٹ،کرمداد قریشی،بصیرہ اور نور کبریٰ فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک،11KVسلطان کالونی فیڈر سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے سہ پہر تک،11
KVسٹی 1،2چوک اعظم،رفیق آباد اوردھوری فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک، ڈی جی خان سرکل کے 11KVاٹامک1 فیڈر سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے چار بجے سہ پہر تک،11KVکوٹ ماہی اور زندہ پیر فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک بجلی بند رہے گی۔ 27جنوری کوخانیوال سرکل کے 11KVکوٹ میلہ رام،ڈسٹرکٹ جیل،نانک پور،کالونی،مہر شریف اور مڑیالہ فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک،28
جنوری کوبہاولپور سرکل کے 11KVسٹی1،2بہاولپور،بی ٹی سی،ماڈل ٹاو¿ن اے، بی،آپریشن تھیٹر،کڈنی اوریونیورسٹی کیمپس فیڈرز سے ڈیڑھ بجے دوپہر سے ساڑھے پانچ بجے شام تک بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔